کوئٹہ کے عوام قاسم سوری کی گمشدگی کا اشتہار جاری کرنے کا سوچ رہے ہیں، لالا یوسف خلجی

کوئٹہ:بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ مسائل کا گڑ ھ بن چکا ہے کوئٹہ سٹی سے منتخب رکن قومی اسمبلی ڈٹپی اسپیکر قاسم خان سوری یہاں کے عوام کو بھول چکے ہیں عوام انکی گمشدگی کااشتہار جاری کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خان خلجی نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے عوام آج اکیسویں صدی میں بھی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں گیس،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے اور عوام ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والے موجودہ ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری ا سلام آبادجاکر کوئٹہ شہر کے عوا م کو بھول گئے ہیں اورانہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے وہ اسلام آباد میں بیٹھے کرسی کے مزے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو سنہرے خواب دیکھ کر ووٹ حاصل کئے اب عوام کو انکے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ڈپٹی اسپیکر کی گمشدگی کا اشتہاری جاری کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور جلد ہی یہ اشتہارات اخبارات کو جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں ایسے نمائندوں کا احتساب کریں گے جنہو ں نے کامیابی کے بعدعوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں