افغانستان،تشددکے واقعات میں 22 افراد ہلاک

کابل :افغانستان میں ہفتے کے دن رونما ہونے والے متعدد پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 22 افراد مارے گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ یہ کارروائیاں پانچ مختلف صوبوں میں ہوئیں۔ کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے تین مختلف حملوں میں چار سکیورٹی اہلکاروں اور یونیورسٹی کے ایک لیکچرر کو ہلاک کر دیا۔ ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت اور طالبان کے مابین کوئی ڈیل نہیں ہوتی تو افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد خانہ جنگی ایک نیا رخ اختیار کر سکتی ہے۔ اس برس گیارہ ستمبر تک اس شورش زدہ ملک سے غیر ملکی افواج کا انخلاء مکمل ہو جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں