ہمارے زمینوں پرچند گروپ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، رہائشی نیوکاہان

کوئٹہ:کوئٹہ کے نواحی علاقے نیوکاہان کے رہائشیوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیوکاہان میں ہمارے زمینوں پر چند قبضہ گیر گروپ قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں نواب جنگیز مری کی مداخلت پر قبضہ مافیا کو پسپا کیا گیا اس سے قبل بھی مختلف عناصر نے نیوکاہان کی ارضیات کو قبضہ کرنے کی کوشش کی جنہیں ناکام بنایا گیا اب اک بار پھر چند عناصر ہماری ارضیات کو قبضہ کی کو معضوم عضائم کررہے تھے جنہیں ہمسایہ قوم اور چند مقامی عناصر کی کمک اور مدد حاصل ہے ہم اہلیان نیوکاہان مری کیمپ ان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ نیوکاہان کے ارضیات کو قبضہ گیر گروپوں کے ساتھ مل کر فروخت کرنے و قبضہ سے اجتناب کریں ورنہ اہلیان نیوکاہان اپنی ارضیات کی دفاع اچھی طرح جانتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں