کورونا کے باعث بلوچستان کے تمام اسکول بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے پیش نظر تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول فوری طورپربندکردیے گئے،پرائمری اور مڈل اسکول پہلے سے ہی بند ہیں،سیکرٹری ثانوی تعلیم شیر خان بازئی کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق کورونا کی تیسری لہرکے پیش نظر این سی او سی کی ہدایت پر بلوچستان میں تمام ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول فوری طورپربندکردیے گئے ہیں،نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کے تمام اسکول عیدالفطر تک بند رہیں گے،نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں میٹرک کے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
Load/Hide Comments


