کراچی میں کورونا وائرس کی سب سے خطرناک قسم سامنے آگئی
کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی میں کورونا وائرس کی سب سے خطرناک قسم کے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔ضلع وسطی کی انتظامیہ نے برطانوی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا وائرس کی سب سے خطرناک قسم سامنے آئی ہے اور اس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وائرس کی تصدیق ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی کے رہائشی ذیشان شیخ میں ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


