کورونا وائرس، ضلعی انتظامیہ کیچ نے ضلع بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کا حکم نامہ جاری کر دیا
تربت :کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کیچ نے حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے ضلع بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کا حکم نامہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے پورے ڈسٹرکٹ کیچ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسے مہلک بیماری کو شکست دینے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع کیچ میں اس جان لیوا بیماری پر قابو پایا جاسکے اور قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔جبکہ ضلع انتظامیہ کیچ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک دیگر حکم نامے کے تحت اس بار کرونا کی خراب صورتحال کے پیش نظر زکری کمیونٹی کی کوہ مراد زیارت پر بھی اجتماع پر مکمل پابندی لاگو کر دی ہے۔
Load/Hide Comments


