انڈونیشیا کی ڈوبنے والی آبدوز کے عملے کی ویڈیو سامنے آگئی

جکارتہ:انڈونیشیا میں ڈوب جانے والی بدقسمت آبدوز کے عملے کی ویڈیو سامنے آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں انڈونیشیا کی آبدوز فوجی مشقوں کے دوران لاپتا ہوئی تھی جو کہ کچھ دن بعد سمندرکی تہہ سے 3 ٹکڑوں میں ملی تھی۔آبدوز میں عملے کے تمام 53 افراد ہلاک ہوئے تاہم اب انڈونیشیا کی بحری فوج نے عملے کی ویڈیو ریلیز کی ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عملے کے ارکان گیت گنگنا رہے ہیں کہ جو آیا ہے وہ جائے گا، ہر آغاز کا اختتام ہے لیکن یہ سچ ہے کہ میں ابھی بچھڑنا نہیں چاہتا۔عملے نے حادثے سے کچھ ہفتے قبل یہ گیت گنگنایا تھا اور ویڈیو نے 53 اہلکاروں کی موت کا زخم ہرا کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں