زہری کا نوجوان اوتھل میں قتل
اوتھل،زہری کے نوجوان کو اوتھل میں فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،ملزمان فائرنگ کے بعدفرارہونے میں کامیاب،پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی،واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہاہے،تفصیلات کے مطابق پیر کی علیٰ الصباح امین برفت گوٹھ کے قریب چار افراد نے ایک 25سالہ نوجوان محمد عمرولد بدل قوم جتک ساکن زہری(خضدار) کو رپیٹر سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور ملزمان موقع واردات سے فرارہوگئے واقعے کی اطلاع پراوتھل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ مقتول دوروز قبل زہری خضدار سے اوتھل میں اپنے ماموں عزت اللہ ولد رحمت اللہ کے پاس آیا تھا
Load/Hide Comments