گورنر بلوچستان کے لیے نصیب اللہ بازئی بھی دوڑ میں شامل
اسلام آباد:وزیراعظم نے گورنر بلوچستان کی تبدیلی کے فیصلے کو آئندہ ہفتے تک موخر کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ظہور آغا کو گورنر بلوچستان بنانے کے خواہاں ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی نے سینیٹر نصیب اللہ بازئی کا نام فائنل کرلیا۔وزیراعظم کے گورنر بلوچستان کو لکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے۔ خط میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ سے درخواست ہے کہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیر کو نئے گورنر کیلئے نام کا حتمی فیصلہ کریں گے
Load/Hide Comments


