کوئٹہ میں متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا، ترجمان سدرن گیس کمپنی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ڈپٹی جنرل منیجر کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور مرکزی ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی سلمان احمد صدیقی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیر کے روز اختر آباد میں 18 انچ کی سوئی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا اس پر مرمتی کام آج صبح شروع ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ متبادل پائپ لائن کے ذریعے کوئٹہ سٹی اور اس کے اطراف کے علاقوں کو گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے تاکہ کا فی حد تک صارفین کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ سوئی سدرن کی انتظامیہ جیسے ہی مرمت کا کام مکمل ہونے لگے گا، کمپنی اپنے معزز صارفین کو اگاہ کر دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں