کوئٹہ:یوم علیؓ کی مناسبت سے آج اور کل شام 6بجے سے صبح 4بجے تک موبائل سروس جام رہیگی

کوئٹہ میں یوم علیؓ کی مناسبت سے 21اور 22رمضان المبارک شام 6بجے سے صبح 4بجے تک موبائل سروس جام رہیگی محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے وفاقی محکمہ داخلہ کے لکھے گئے مراسلہ میں درخواست کی گئی ہے کہ کوئٹہ میں یوم علیؓ کی مناسبت سے 21اور 22رمضان المبارک شام 6بجے سے صبح 4بجے تک موبائل سروس کو جام کیا جائے، خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے یوم حضرت علی ؓکی وجہ سے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں