کوئٹہ میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش، دس سے زائد فیڈز ٹرپ ہونے سے بجلی کا نظام متاثر
کوئٹہ (این این آئی )کوئٹہ میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش سے شہر جھل تھل ہوگیا،نالے نالیاں ابلنے سے سڑکیں پانی پانی ہوگئیں،دس سے زائد فیڈز ٹرپ ہونے سے کوئٹہ میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ۔ وادی کوئٹہ میں بدھ کی صبح سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کاسلسلہ جاری رہا تاہم بدھ کی شب کوئٹہ اور گردونوح میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، تیز بارش سے شہر جھل تھل ہوگیا ، نالے نالیاں ابلنے سے زرغون روڈ ،جوائنٹ روڈ ،بروری روڈ،اسپنی روڈ،سریاب روڈ، ارباب ٹاﺅن ، جناح روڈ، حالی روڈ، لیاقت بازار، پرنس روڈ، میکانگی روڈ، جان محمد روڈ سمیت کئی سڑکوں پر پانی بہتا رہا ہے ،جس سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔دوسری جانب شہر میں کیسکو کے دس فیڈز ٹرپ کرنے سے بارش کا نظام متاثر ہوا اور کئی علاقے اندھیر ے میں ڈوب گیا ۔
Load/Hide Comments


