کوئٹہ، تین پرائیوٹ ٹیوب ویلز پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل، تین زخمی، واٹر سپلائی مالکان کا احتجاج
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پانی سپلائی کر نے والے تین ٹیوب ویلز پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس اور پشتون آباد میں نامعلوم موٹرسائیکلوں سواروں نے تین ٹیوب ویلوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد آل بلوچستان واٹر سپلائی ایسوسی ایشن کے صدر جمیل اچکزئی نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر میت کے ہمراہ احتجاج کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوب ویلوں کو بھتے کی پرچیاں وصول ہوئی تھیں جنکی اطلاع متعلقہ تھانوں کو دی گئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کر کے تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر 5اپریل سے شہر میں پانی کی سپلائی بند کریں گے ۔
Load/Hide Comments


