سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہرنائی، دکی اور لورالائی میں کوئلے کی کانوں کو ایک ہفتہ کیلئے بند کردیا گیا، چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان
کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان میں بارشوں اورسیلابی صورتحال کے خدشہ کے پیش نظر ہرنائی، دکی اور لورالائی اضلاع میں کوئلے کی کانوں کو ایک ہفتہ کیلئے بند کردیا گیا ہے۔چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان عاطف علی کے مطابق صوبے میں بارشوں اورسیلابی صورتحال کے خدشہ ہے ، اس صورتحال میں ہرنائی، دکی اور لورالائی اضلاع میں کوئلہ کی کان کنی بند کردی گئی ہیں ،،کوئلے کی کانوں کو ایک ہفتہ کیلئے بند کیا گیا ہے، ممکنہ بارشوں کے دوران کوئلہ کانوں کے بیٹھنے ، پانی بھرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
Load/Hide Comments


