امریکا اور اسرائیلی حملے میں زخمی ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر کمال خرازی شہید ہوگئے، ایرانی ذرائع
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کے حملے کا نشانہ بننے والے سابق ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ امریکا اور اسرائیل نے ڈاکٹر کمال خرازی کے تہران میں واقع گھر پر حملہ کیا تھا جس میں ان کی اہلیہ شہید ہوگئی تھیں جبکہ ڈاکٹر کمال خرازی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کوما میں تھے۔ ایران کے انتہائی معتبر ذرائع نے ڈاکٹر کمال خرازی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ ان کی شہادت نے ایران میں سفارتکاری اور تعلیم کے شعبے میں ایک اہم باب بند کردیا ہے۔ ڈاکٹر کمال خرازی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبٰی حسینی خامنہ ای کے مشیرتھے، اس سے پہلے وہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کے بھی مشیر تھے۔
Load/Hide Comments


