کفایت شعاری مہم میں غریب کو تحفظ اور امیروں کو قربانی دینا ہوگی، ارکان اسمبلی اپنی 2 ماہ کی تنخواہیں نہیں لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کفایت شعاری مہم جاری ہے، کفایت شعاری مہم کیلئے فنڈز مل کر اکٹھے کرنے ہیں۔ غریب کو تحفظ اور امیروں کوقربانی دینا ہوگی۔ عالمی توانائی بحران کے پیش نظر کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں اعلیٰ سطح اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کفایت شعاری مہم کیلئے139ارب روپے دیئے، سرکاری گاڑیوں کوگراو¿نڈ کردیا گیا، ارکان اسمبلی اپنی 2 ماہ کی تنخواہیں نہیں لیں گے۔ شہبازشریف نے کہا کہ جنگ کے باعث ہمیں معاشی مشکلات کاسامنا ہے، معاشی استحکام کیلئے آپ سب نے بہت کاوشیں کیں، پاکستان بھی دیگرممالک کی طرح جنگ سے متاثر ہورہا ہے، آبنائے ہرمز میں کھڑے 2 جہاز فیلڈمارشل اور اسحاق ڈار کی کوششوں سے پاکستان پہنچے۔ بھرپور ساتھ دینے پر بلاول بھٹو کا بھی مشکور ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں جنگ دوسرے مہینے میں آچکی ہے، جنگ کے دوران ہونےوالی شہادتوں پربےحد افسوس ہے۔ پاکستان نے ایران امریکا جنگ ختم کرانے کی ہر ممکن کوشش کی، نائب وزیراعظم اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، جنگ کے خاتمے کیلئے ایرانی حکام سے بات چیت کی۔


