فدا بلوچ کی شعوری جدو جہد قومی و سیاسی تحریک میں ہمیشہ زندہ رہیگی،نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں شہید فدا بلوچ کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ شہید فدا بلوچ کی شعوری جدوجہد بلوچ قومی سیاسی تحریک میں ہمیشہ زندہ جاوید رے گا۔شہید فدا بلوچ کے فلسفہ اتحاد جدوجہد آخری فتح تک کی تسلسل کو برقرار رکھنے اور نوجوانوں کی سیاسی فکری تربیت وقت کی ضرورت ہے۔بلوچ قومی جدوجہد میں شہید فدا بلوچ شہید مولا بخش دشتی شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی قومی جدوجہد ہمیشہ مشعل راہ کرادر ادا کرتے ہوئے قومی تحریک کی تقویت کا باعث بنتی رہے گی۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان مصنوعی اور غیر جمہوری عناصر کو سیاسی عمل کو سبوتاژ کرنے کےلیے سامنے لایا جارہا ہیں۔تاکہ بلوچستان کے وسائل پر قابض ہوکر بلوچستان کے عوام محکوم و مظلوم رکھا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ دوسری طرف بلوچ نوجوانوں میں سیاسی و قومی بیگانکی بڑھ رہی ہے جو کہ براہ راست غیر جمہوری عناصر کے حق میں جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی بلوچ نوجوانوں کو قومی تحریک و سیاسی عمل کا حصہ بنانے کےلیے شعوری سیاسی کرادر ادا کررہی ہے۔منظم و متحرک سیاسی تحریک ہی بلوچ سرزمین و قومی تشخص کی بقاء کی ضامن ہے اس سلسلے میں نیشنل پارٹی اپنی شعوری کرادر ادا کرتی رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں