جمعیت علماء اسلام عید الفطر کے بعد صوبائی حکومت کیخلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریگی، مولانا واسع

کوئٹہ؛جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام عید الفطرکے بعد صوبائی حکومت کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک شروع کریگی، اس با بت جمعیت علما اسلام کے تمام مرکزی و صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی اراکین کا مشترکہ اجلاس عید کے بعد بلایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کو شروع دن سے ہی تسلیم نہیں کیا کیو نکہ موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ حکومت نہیں ہے سال2018کے عام انتخابات میں سلیکٹیڈ حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا جس کا آج عوام خمیازہ بھگت رہی ہے ہم نے جن تحفظات اور خدشات کا موجودہ حکومت کے حوالے سے اظہار کیا تھا ان کی حقیقت اب عوام کے سامنے آ رہی ہے انہوں نے کہا کہ راتوں رات بننے والی جماعت اب خود اختلافات کا شکار ہے بلکہ گزشتہ تین سالوں سے جماعت کے آئین اور نہ ہی جماعت کو مستقل طورپر منظم کرنے کیلئے پلا ن دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مسترد کر دیاہے صوبائی حکومت کے دعوے بے بنیاد ہیں بلکہ عوامی فنڈز کو عوام کی بجائے ایم پی ایز کو براہ راست دیکر عدالت کے حکم کی خلا ف ورزی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام عید کے بعد مرکزی صوبائی و ضلعی عہدیداروں مجلس عاملہ اور پارلیمانی اراکین کا اجلاس بلا کر حکومت کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک شروع کرینگے اور بلوچستان بھر میں بھر پوراحتجاج کیا جائے گا حکومت کو ٹھپ ٹائم دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں