بھارت ،ماں نےبیٹی کی کورونا سے ٹرپتے باپ کو پانی پلانےسے روک دیا

بھارت میں کورونا کے شکار ایک شخص کو پانی پلانے کی کوشش کرنے والی بیٹی کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایک افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر شری کاکولام میں پیش آیا جہاں 50 سالہ شخص کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تو اسے علاقے کی جانب سے گھر میں رہنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ کھیتوں کے قریب بنے ایک ہٹ میں رہائش اختیار کرے۔
رپورٹس کے مطابق کورونا کے باعث اس شخص کی حالت غیر ہو گئی اور وہ زمین پر تڑپنے لگا، زمین پر تڑپتے باپ کو دیکھ کر 17 سالہ بیٹی سے رہا نہ گیا اور باپ کو پانی پلانے کے لیے بھاگ کر ان کے پاس جانے لگی۔
تاہم وبائی مرض کے خوف کے باعث بیٹی کی ماں نے اسے زبردستی باپ کے قریب جانے سے روک دیا اور لڑکی اپنے باپ کو تڑپتا دیکھتی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں