شہزادہ ولیم اور کیٹ یوٹیوبر بن گئے، اپنا چینل متعارف کرادیا

لندن:برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی ویڈیو بھی اپ لوڈکردی ہے جن میں ان کے یادگار لمحات کی جھلکیاں ہیں۔یوٹیوب چینل کا نام دا ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج ہے اور چندگھنٹوں میں ہی اسے 78 ہزار سے زائد افراد سبسکرائب کرچکے ہیں جب کہ یہ چینل یوٹیوب انتظامیہ نے ویری فائی(تصدیق)بھی کردیا ہے۔صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں شاہی جوڑے کو خوش آمدید کیا جارہا ہے اور مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں