امریکہ میں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ

واشنگٹن امریکہ میں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ۔ مزید 1255 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی، 30 ہزار 331 نئے کیسز رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ سے مسلسل چھٹے روز بھی انتہائی دلخراش خبریں آ رہی ہیں۔ کورونا وائرس کی معلومات دینے والی عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں 12 سو 55 نئی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 871 تک جا پہنچی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ تباہ کن اعداد و شمار ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 30 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق وائرس زدہ 19 ہزار 671 افراد ایسے ہیں جو صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد میں 8 ہزار 879 افراد ایسے ہیں جو کہ اس وقت تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں