وفاقی حکومت ملک کو عالمی تہنائی کی طرف لے کرجارہی ہے، عبد الرؤف مینگل
ڈیرہ اللہ یار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی میر عبد الرؤف مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک کو عالمی تہنائی کی طرف لے کرجارہے ہیں عمران خان ملک کی معاشی بربادی اور مہنگائی کا ذمہ دار ہے ملک کے 22کڑور عوام موجودہ حکومت سے نجات چاہتے ہیں جام کمال ناکام وزیر اعلیٰ ثابت ہوئے ہیں انہیں بھی عوام کو حساب دیناہوگا نوجوان فیضان کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں قاتلوں کی گرفتاری کافی نہیں انہیں اس جرم کے بدلے انہیں عدالت سے سزا ملنی چاہیے ان کا کہنا تھاکہ صوبے میں کرپشن کا دور دورا ہے بی این پی اپنے عوام کو کرپٹ ٹولے اور ظالم حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتی ہے حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا خطر ناک ثابت ہوگا حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل آزاد اور خودمختار الیکشن کے ذریعے سے ہی ممکن ہے بلوچستان کے وسائل کو مزید لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے بی این پی صوبے کے حقوق کی جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے والی نہیں سردار اختر مینگل کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بی این پی جعفرآباد کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری دلشاد کھوسہ سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا مزیدکہنا تھا کہ بی این پی کی مرکزی کونسل سیشن اہمیت کا حامل ثابت ہوگا قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں پارٹی مضبوط اور منظم ہے اور صوبے کی حق حاکمیت اور ساحل وسائل کے حصول کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے صوبے کے عظیم تر مفاد میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے جانوں کا نذر رانہ پیش کر کے وطن کا قرض اتاردیا ہے لہذا ہم شہداء کے عظیم قربانیوں کو رائیگا ں جانے نہیں دیں گے بلکہ شہداء کے سیاسی فکر اور فلسفے کو لیکرمنزل کی جانب بڑھتے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا ہونے والا مرکزی کونسل سیشن کامیابی سے ہمکنارہوگا اور اس کے دورس سیاسی نتائج مرتب ہوں گے۔


