تاجروں سے مشاورت کے بغیراوراین سی او سی کے نوٹیفیکشن کی کاپی پیسٹ سے حکومت نہیں چلتی، پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ انجمن تاجران کی مشاورت کے بغیر اور این سی ای سی کے نوٹیفکیشن کی کو پی پیسٹ سے انتظامی امور اور حکومت نہیں چلتی انجمن تاجران اور تاجر برادری نے مجبور ہوکر لاک ڈاون کو مسترد کیا ھے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہ معروضی حالات، وسائل اور مسائل کے تعین اور مثبت حکمت عملی سے معاملات منطقی انجام تک پہنچایا جائے انکی ضد اور آنا کی لڑائی میں کوئی ایسا حادثہ رونما نہ ہو کہ جسکا ازالہ کوئی بھی نہ کرسکے اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبہ اپنا فیصلہ خود کر سکتا ھے یقینا کورنا کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہے لیکن اسکو بھی بہتر اور بروقت پالیسیوں سے قابو کیا جاسکتا فلمی ڈائیلاگ اور جذباتی ویڈیوز سے نہیں کہ جس سے لوگ مجبور ہوکر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرے یا خدانخواستہ بدامنی پھیلے حکومت وقت اور انتظامیہ کو اگر این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون کروانا تھا تو پھر تاجر برادری کے ساتھ گفت و شنید کرتے ہوئے 6 اور 7 مئی کو لاک ڈاون نہ کرواتے جمعرات و جمعہ کو صوبائی لاک ڈاون اور 8 مئی کو این سی او سی کا لاک ڈاون پالیسی، تیاری کی کمی کا منہ بولتا ثبوت ہے جسکے نتائج 8 مئی کو تاجر برادری کا 8 مئی کے لاک ڈاون مسترد کرنے کی صورت میں دیکھا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں