خضدار، احساس پروگرام میں رجسٹریشن کے نام نو سرباز گروہ سرگرم
خضدار، خضدار احساس پروگرام کے آن لائن رجسٹریشن کے نام پر شہریوں سے سو، سو روپے وصول۔ نوسرباز سرگرم۔ سادہ لوح لوگوں کے شناختی کارڈ نمبر 8171 پر میسج کرکے سوروپے لیاجانے لگا تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے کورونا کی بنا احساس پروگرام کے ذریعے مستحقین کو رقم فراہم کرنے کیلئے 8171 میسج سروس کا آغاز کیا گیا۔ جس پر شناختی کارڈ نمبر میسج کرکے تصدیق کرناتھا۔ اس سروس کو آڑ بناکر خضدار سٹی میں نوسرباز نے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔ ارباب کمپلیکس اور جھالاوان کمپلیکس ایریا میں ٹیبل لگا کر آن لائن رجسٹریشن کے نام پر غریبوں سے سو سو روپے وصول کررہے ہیں لیکن انتظامیہ غریب عوام کے ساتھ فراڈ کیے جانے پر خاموش تماشائی کا کردار اد کررہی ہے۔ حکومتی امداد کسی کو ملے یا نہ ملے مگر المیہ یہ ہیکہ عوام نوسربازوں کی ہاتھوں لٹ رہے ہیں
Load/Hide Comments