مودی نے پاکستان سے آکسیجن در آمد کرنے کی درخواست مسترد کردی

نئی دہلی:ہندوستانی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ مودی کی زیرقیادت وفاقی حکومت نے پڑوسی ملک پاکستان سے مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) درآمد کرنے کی صوبے کی درخواست کو مسترد کردیا حالانکہ ملک میں کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات کے پیش نظر آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔امریندر سنگھ نے گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کہا تھا کہ وہ فوری طور پر 50 میٹرک ٹن آکسیجن مختص کرنے کے ساتھ ساتھ بوکارو سے صوبے تک آکسیجن کی ترسیل کا بھی بندوبست کریں۔گزشتہ ہفتے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں پنجاب حکومت نے کہا تھا کہ بڑھتے ہوئے کیسز کے بوجھ کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب آکسیجن کی دستیابی میں رکاوٹوں کی وجہ سے لیول ٹو اور لیول تھری بستروں کی تعداد میں اضافہ نہیں کرسکے۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبے کو آکسیجن کا مختص کوٹہ نہیں مل رہا ہے۔امریندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ بھارتی حکومت نے پنجاب کو واہگہ-اٹاری بارڈر کے ذریعے پاکستان سے ایل ایم او کی تجارتی درآمد کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 89 لاکھ70ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 لاکھ 6 ہزار 746 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 65لاکھ 17ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 95 ہزار812 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 34 لاکھ 76 ہزار 781 متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 46 ہزار146افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 51 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں 57 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 6 ہزار 392 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 48 لاکھ 80ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 326ہے۔برطانیہ میں 44 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار605 اموات ہوچکی ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ ا?خری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں