اسرائیل پر غزہ سے راکٹ برسانے کا عمل ناقابل قبول ہے،یورپی یونین

واشنگٹن/برسلز:یورپی یونین نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کی مذمت کی ہے اور مشرقی یروشلم میں ہونے والی خونریزی بند کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے چیف جوزپ بورل نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی شہری آبادی پر غزہ سے راکٹ برسانے کا عمل ناقابل قبول ہے اور یہ مشرق وسطی کے تنازعے کو مزید بڑھاوا دینے کا سبب بن رہا ہے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بِلنکن نے بھی حماس سے فوری طور پر راکٹ حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانا چاہیے اورتشددروکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں