عید کے تین دنوں تک کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی،کیسکو

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران بجلی کی باقاعدگی سے فراہمی کیلئے انتظامات کئے ہیں اور اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرمیں عید الفطر کے تین دن تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔تعطیلا ت کے دوران کیسکونے سنٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈکوئٹہ 0819201445اور081829753کومرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاہے جو24گھنٹے کھلارہے گاجو صوبائی حکومت کے ماتحت ایمرجنسی کنٹرول سینٹر15 سے بھی رابطے میں رہے گا۔کیسکوپاورڈسٹری بیوشن سینٹر(پی ڈی سی) چیف انجینئر (آپریشن ڈائریکٹر)کے ماتحت ایگزیکٹوانجینئر کی سربراہی میں تین شفٹ یعنی 24گھنٹے کام کرے گا جو بجلی کی ترسیل کی نگرانی کرے گا۔ کیسکوسنٹرل کمپلینٹ سیل صارفین کی جانب سے شہرمیں کسی بھی جگہ بجلی کے منقطع ہونے یا فنی خرابی پیداہونے کی شکایت پر کم سے کم وقت میں بجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے متعلقہ سب ڈویژن کو فوری کارروائی کرنے کاپابند بنائے گاتاکہ صارفین کی شکایات کاجلد ازجلد ازالہ ممکن بنایاجاسکے۔ سنٹرل کمپلینٹ سیل تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش، مانیٹرنگ اوربجلی کی صورتحال سے بھی کیسکوکے اعلیٰ حکام کوآگاہ کرتارہے گا۔علاوہ ازیں صارفین 118پر ڈائریکٹ کال کرکے یا اپنے موبائل سے بذریعہ پیغام (SMS) بھی 8118پراپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔
کوئٹہ شہرسے باہر تما م سٹی وَ ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرز فیڈروں پر صرف عید کے دن کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جس کے بعد اُن علاقوں میں معمول کے مطابق سابقہ لوڈشیڈنگ شیڈول پر عمل کیاجائے گاالبتہ صوبہ میں موجود تمام دیہی اور زرعی فیڈروں کو زرعی سبسڈی معاہدے کے تحت اُن کوپرانے لوڈمینجمنٹ شیڈول کے مطابق یومیہ 6سے8گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں بھی محمدحسنی، کمبیلا، اولڈمیاں غنڈی، نیومیاں غنڈی،شاہنوز، شموزئی،سیگار، نوحصار،ریگی، اغبرگ اور مجیب رورل فیڈرزہیں جنہیں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرارنہیں دیاجائے گا۔بجلی کی برھتی ہوئی طلب اور قلت کے باعث سسٹم پر بوجھ بڑھ جاتاہے جس کی وجہ سے ٹرپنگ کامسئلہ بھی درپیش آسکتاہے۔لہٰذاتمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تمام غیر ضروری برقی آلات بندرکھیں اور صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کیسکوکے افسران وملازمین نے سحری، افطاری اور تراویح کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور تمام ضلعی وتحصیل ہیڈکوارٹرزکوبجلی کی فراہمی اور شکایات کے بروقت ازالہ کوبھی یقینی بنایا

اپنا تبصرہ بھیجیں