جاپان نے پاکستان اور بھارت سمیت 152 ملکوں کے مسافروں پرپابندی لگادی

ٹوکیو :جاپان نے پاکستان اور بھارت سمیت 152 ملکوں کے مسافروں کے داخلے پرپابندی لگادی۔جاپانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے پر یہ فیصلہ کیاگیا، پاکستان بھارت اور دیگرکئی ملکوں کے مسافروں کے داخلے پر پابندیوں کااطلاق (آج)جمعرات سے ہوگا۔وزارت خارجہ جاپان کے طابق جاپان کے مستقل رہائشی، ورکنگ ویزا رکھنے والے غیر ملکی بھی داخل نہیں ہوسکیں گے، صرف جاپانی شہریوں کو جاپان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں