ایران سے مزید 11پاکستانی تفتان پہنچ گئے

چاغی:ایران سے مزید 11 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے ایران سے آنے والوں میں 4 زائرین 2 اسٹوڈنٹس اور 5 مقامی باشندے شامل ہیں محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ایران سے 11 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے انھیں اسکریننگ کے بعد ماسک بھی فراہم کردیا ایران سے آنے والوں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ادھر پاک ایران سرحد ٹرانزٹ گیٹ، بدستور بند ہیں اور دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ گزشتہ دو مہینے سے بند پڑا ہے سرحدی شہر تفتان،نوکنڈی اور چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں بھی 15 واں روز بھی لاک ڈاون برقرار رہا شہر کے تمام غیر ضروری دوکانیں بند رہی پرچون، میڈیکل اسٹورز، سبزی کی دوکانیں کھلی رہے دوسری جانب مخیر حضرات اور صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی ذاتی طور پر ضلع کے مختلف غریب لوگوں کی معاونت کرنے کے لیے انکے اتحادی اور کارکنان راشن لوگوں تک پہنچا رہے ہیں اور ضلع کے اندر دیگر مخیر حضرات بھی غریب لوگوں تک اپنی مدد آپکے تحت آٹا ودیگر ضروری چیزیں پہنچا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں