بھائی کی عدم بازیابی:اُمید ہے نواب رئیسانی آواز بلند کرینگے، ہمشیرہ راشدحسین بلوچ

کراچی: لاپتہ راشد حسین کی ہمشیرہ فریدہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ‏میری والدہ نے بلوچ سیاسی رہنماؤں سمیت حکومتی ارکان سے ملاقاتیں کرکے بھائی راشد حسین کی جبری گمشدگی اور غیر قانونی طور پر پاکستان منتقلی کی دستاویزات فراہم کیے، لیکن کسی نے آواز نہیں اٹھائی۔امید کرتے ہیں جناب نواب اسلم رئیسانی راشد کے حوالے سے آواز اٹھائینگے۔ اور بھائی کی بازیابی کے لیے کردار ادا کرینگے، میرے بھائی کو متحدہ عرب امارات کے حکام نے گرفتار کرکے غیر قانونی طور پر پاکستان منتقل کیا، میری والدہ نے ہر فورم پر بھائی کی بازیابی کے لیے حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کرچکی ہیں، تاہم کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے، نواب اسلم رئیسانی بلوچستان کے عوام کے لیے ایک توانا آواز ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بھائی راشد حسین بلوچ کی بازیابی کے لیے آواز بلند کرینگے،

اپنا تبصرہ بھیجیں