اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں بیوروکریسی نے متوازی حکومت قائم کی ہے،شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں بیوروکریسی نے متوازی حکومت قائم کی ہے۔ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بھی عوام کی عدالت میں مسترد ہونے والی حکمران جماعت کے افراد کو نوازاجارہا ہے۔ اپنے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ انسداد کورونا وائرس کیلئے حکومت کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ روزانہ کی اجر ت پر کام کرنے والے لوگ متاثر ہوئے ہیں جن کی داد رسی اور انہیں مالی معاونت فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے تاہم حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے بیورو کریسی کو تاکید کی ہے کہ آفت کی اس گھڑی میں بھی ریاستی مشینری کو حکمران جماعت کے لوگوں کے مفادات کے لیے بروئے کا رلاتے ہوئے ان کے ذریعے راشن اور امدادی سامان تقسیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ ہونے والے افراد کی بلاامتیاز معاونت کیلئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مستونگ سے ابطہ کیا تاہم انہوں نے معذولی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے فردکے کہنے پر راشن اور امدادی سامان تقسیم کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں بیوروکریسی کی متوازی حکومت قائم کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان فیصلہ سازی اور امدادی سرگرمیوں میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیے جانے کا جھوٹا دعویٰ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے حالیہ بیان اور رویہ کیخلاف جلد پارٹی قیادت سے مشاورت کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں بیوروکریسی نے متوازی حکومت قائم کی ہے،شکیلہ نوید دہوار” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں