کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
کراچی:کراچی میں شدید گرمی کا راج، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،آ?ئندہ 2 روز تک شدید گرمی جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطاق کراچی کے ہوا میں نمی کا تناسب 21فیصد ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ وقفے وقفے سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر کادرجہ حرارت 41سے43ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔مراسلہ میں ہدایت کی گئی کہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔
Load/Hide Comments


