حب ڈیم میں ڈوب کر نوجوان لاپتہ

حب(نمائندہ انتخاب) حب ڈیم میں ڈوب کر نوجوان لاپتہ،ایدھی بحریہ ریسیکو ٹیم رات گئے تک تلاش میں مصروف اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز حب ڈیم پر پکنک منانے کے غرض آنے والا نوجوان کی گہرے پانی میں ڈوبنے کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر ایدھی بحری ٹیم روانہ کردی گئی اور ریسیکو کو عمل شروع کردیا گیا جبکہ رات گئے تک حب ڈیم میں ڈوبنے والے نوجوان کا سراغ نہ مل سکا ڈوبنے والے نوجوان کا نام زاہد اور عمر سولہ سال تعلق کراچی کے علاقہ گلشن معما ر سے بتایا جاتا ہے قریبی شتہ داروں کے مطابق نوجوان دوستوں کے ہمراہ عید کے چوتھے روز حب ڈیم پر پکنک منانے آیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں