قبلہ اول کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، بشریٰ رند

کوئٹہ : صوبائی مشیر اطلاعات بشریٰ رند نے یوم فلسطین کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم شہریوں پر ظالمانہ تشد د نہایت بز دلا نہ اقدام ہے قبلہ اول کی آزادی کیلئے اسلامی ممالک کا تحا دوقت کی اہم ضرورت ہے اپنے بیا ن میں انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑ ی میں پوری ملت اسلامیہ فلسطینوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ نام نہا دااسرائیلی ریاست فلسطینوں کی تحریک آزادی کو زیادہ دیز تک دبا نہیں سکتی انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران اور اب بھی اسرائیلی کی جانب سے جاری جارحیت کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے اور پوری ملت اسلامیہ اس کی بھر پورمزمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا حملہ اورمسجد کا تقدس پامال کرنا انہتائی قابل مذمت عمل ہے۔اسرائیلی فوج کا نما زیوں پر حالت نماز میں حملہ کرنا اور نمازیوں اور شہر یوں کو شہید کرنا،مسجد وں اور عبادت گاہوں کے تقدس کو پامال کرنا اور گولہ بارود کاآزارنہ استعمال کرنا بہت ہی شرم کی بات ہے انہوں نے اقوام متحدہ وعالمی برداری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پر بھرپور ایکشن لیں۔انہوں نے تمام ملت اسلامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنی مظلوم فلسطینی بہن،بھائیوں کی جیتنی مددہو سکے کریں۔انشا ء اللہ وہ وقت دور نہیں جب اسلام دُشمن عوام کو منہ کی کھا نی پڑئے گی اور فتح اسلام کی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں