پانی کی تقسیم میں کسی صوبے سے بھی زیادتی نہیں ہو رہی، ارسا
اسلام آباد :انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم میں کسی صوبے سے بھی زیادتی نہیں ہو رہی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان ارسا محمد خالد رانا نے کہا کہ دریاؤ ں میں پانی کی کمی کیباعث کچھ دن پانی کی قلت کا سامنا رہا تاہم اب صورت حال کنٹرول میں ہے۔ترجمان ارسا کے مطابق سندھ کوکپاس کی کاشت کے وقت پنجاب سے زیادہ پانی فراہم کیا گیا۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال نے کہاکہ ارسا میں پانی کی تقسیم کے فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں، بلاول کا پروپیگنڈا قطعاً درست نہیں۔
Load/Hide Comments


