دالبندین، این جی اوز کو عوامی خدمت کرنی چاہئے،سیاسی آلہ کار نہیں بننا چاہئے،ہاشم نوتیزئی

دالبندین:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر اور رکن قومی اسمبلی اسمبلی حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی نے رخشان ڈویژن بالخصوص ضلع چاغی میں کام کرنے والے این جی اوز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چاغی کے مختلف دیہی علاقے کے لوگوں نے این جی اوز کی سیاسی بنیادوں پر کام کرنے کے متعلق ان سے شکایتیں کی ہیں جو کہ افسوسناک امر ہے. انہوں نے کہا کہ این جی اوز کو عوامی خدمات کرنی چاہیے نہ کہ وہ سیاسی آلہ کار بنیں اس وقت ضلع چاغی میں کام کرنے والے اکثر و بیشتر این جی اوز نے اپنے آپ کو سیاسی بنیادوں پر یرغمال بنادیا ہے جہاں پر کام کرنے کی ضرورت ہے وہاں پر کچھ بھی نہیں ہوپا رہا اور جہاں پر سیاسی لوگ اپنی دکاندای چمکانے کے لئے این جی اوز کو استعمال کرتے ہیں تو وہاں پر این جی اوز والے جلدی پہنچ جاتے ہیں جو کہ غیر منصفانہ اقدام ہے این جی اوز کو علاقے میں مساوی انداز میں کام کرنی چاہئے سیاسی بنیادوں پر کام کرنے سے لوگوں کی حق تلفی ہوگی جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ این جی اوز اپنی سیاسی پالیسیاں تبدیل کر دیں ورنہ قومی اسمبلی کے فلور پر این جی اوز کی جانب سے عوام کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کے خلاف وہ بھر پور انداز میں احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں