بلیدہ میں یاسر ظفر اور اسماعیل ابراہیم کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی
بلوچستان کے ضلع کیچ میں کی تحصیل بلیدہ میں لوگونے یاسر طفر اور اسماعیل ابراہیم کے قتل کے خلاف بڑی تعداد میں احتجاج ریلی ۔
ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے گذشتہ دنوں بلیدہ میں قتل ہونے والے جامعہ کراچی میں زیر تعلیم نوجوان طالب علم یاسر ظفر اور گزشتہ رات قتل ہونے والے اسماعیل ابراہیم کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ریلی کے شرکائ نے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور حکومت سرد مہری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ علاقے میں امن کی بحالی میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے، خیال رہے کہ رواں ماہ 10 مئی کو بلیدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوا تھا۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناحت یاسر ولد ظفر امام سکنہ میناز کے نام سے ہوئی جو کراچی میں زیر تعلیم تھا اور عید کی چھٹیاں منانے آبائی علاقے آیا تھا۔جبکہ دوسری جانب گذشتہ دنوں تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسماعیل ولد ابراہیم کو قتل کیا گیا۔ آج ریلی کے شرکاء نے ان دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


