بلو چستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس بد ھ کو طلب
کوئٹہ: بلو چستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس بد ھ کو سہ پہر چار بجے طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے 18اپو زیشن ارکان کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کروائی گئی تھی جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے آئین کے آرٹیکل 54(3)اور127کے تحت بلو چستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس اجلاس 19مئی بد ھ کی سہ پہر چار بجے طلب کر لیا ہے اجلاس میں بلو چستان کے آئند ہ بجٹ سے قبل پری بجٹ پر بحث، بلو چستان میں ترقیا تی عمل میں نمود و نمائش،کو رونا وباء اور اس سے نمٹنے کی حکمت عمل اور کو رونا کی آڑ میں و سائل کے بے دریخ استعمال اور صوبے میں امن و امان، ظلم بے انصافی اور جمہوری اقدار کی پا مالی کے موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے
Load/Hide Comments


