میڈیا دفاتر پر حملہ،صحافیوں کی عالمی تنظیم کا عالمی عدالت سے رجوع

نیویارک :غزہ میں میڈیا دفاترپر اسرائیلی حملے کے خلاف صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ا?ر ایس ایف) نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے رجوع کرلیا۔رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے کہا کہ عالمی عدالت تعین کرے کہ میڈیادفاترپر اسرائیلی حملے جنگی جرم ہے یا نہیں؟تنظیم کے جنرل سیکرٹری نے کہاکہ جان بوجھ کر ذرائع ابلاغ کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، میڈیا کو نشانہ بنانے سے کوریج میں مشکلات آرہی ہیں۔خیال رہے کہ 15 مئی کو اسرائیل نے حملہ کر کے عمارت تباہ کی تھی جس میں الجزیرہ اور ایسوسی ایٹڈ پریس سمیت عالمی میڈیا کے دفاتر اور رہائشی فلیٹس تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں