جاپان کا کوویڈ-19سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مزید 2لاکھ 59 ہزار ڈالرز کی امدادکا اعلان
اسلام آباد ,جاپان کی طرف سے کوویڈ-19سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مزید 2لاکھ 59 ہزار ڈالرز کی امدادکا اعلان کر دیا گیا۔ منگل کو جاپانی سفارتخانہ کے مطابق جاپان عالمی ریڈ کراس اور ہلال احمر کے ذریعہ یہ امداد حکومت پاکستان کو فراھم کرے گا، جاپانی امداد سے حکومت پاکستان کو کورونا کے پھیلاؤ روکنے کا سامان حاصل کرنے میں مدد ملے گا۔جاپان سفارتخانہ کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام کی کوویڈ-19کے خلاف کوششوں کو سراھتے ہیں۔جاپانی سفیر متسودا نے کہاکہ جاپان کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا، کونی نوری متسودا
Load/Hide Comments