بلوچستان کے وزیر خزانہ نے مستعفی ہونے کی تردید کردی

کوئٹہ: وزیرخزانہ بلوچستان میر ظہور بلیدی نے وزارت سے مستعفی ہونے کی تردید کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہور بلیدی نے کہا کہ گزشتہ روز میرے حوالےسے یہ بات کہی گئی کہ میں ناراض وزرا میں شامل ہوں اور عنقریب وزارت سے استعفی دینا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ جام کمال کے ساتھ اور کابینہ کا حصہ ہوں ،کچھ لوگ کابینہ میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں