بلوچستان وپاکستان کی سلامتی کے لیے ہم اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں،میر شفیق الرحمن
ڈھاڈر(نمائندہ خصوصی) جھالاوان عوامی پینل کے چیئرمین میر شفیق الرحمن مینگل نے کچھی پر یس کلب کے صدرفرحان غنی جمالی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اسموقع پر میر سلمان رئیسانی میر یاسر احمد مینگل موجود تھے میر شفیق الرحمن مینگل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ان کا کردار معاشرے میں بہت اہم ہے صوبے کے صحافی پر امن ہیں انہوں نے ہمیشہ بلوچستان پاکستان کی سلامتی بقا ء استحکام کے لیے کام کیا ہے صحافی معاشرتی ناہمواریوں کو اجاگر کرنے اور انکے حل میں اپنا کردار احسن طریقے سے اد اکرتے ہیں صحافیوں کی قربانیوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ان کا خون رئیگاں نہیں جائیگا انہوں نے کہا بلوچستان وملت کی خدمت ہماری اولین ترجیع ہونی چاہیے تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اختلافات بھلا کر وحدت کا ثبوت دیتے ہوئے ایک ہوجائیں وقت ہم سے متحد ہونے کا تقاضا کر رہا ہے یہی ایک راستہ ہے جو بلوچستان اور بلوچستانی عوام کو مضبوط کر سکتا ہے انہوں نے کہا پاکستان و بلوچستان ہماری آن،شان اور جان ہیں بلوچستان وپاکستان کی سلامتی کے لیے ہم اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں بلوچستان دشمن عناصر ہمیں اختلافات میں الجھا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے ہمیں مسلکی،علاقائی،صوبائی ولسانی تمام تر اختلافات کو بھلا کر ایک ہونا ہوگا ہمیں ایک قوم بن کر دکھانا ہوگا انہوں نے کہا صوبے رہنے والی اقوام اپنی ذاتی اختلافات کو ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اور آپنی آنے والی نسلوں کو تعلیم کی زیوار سے آرستہ کر یں جو قومیں تعلیم کے زیوار میں گہری ہوتی ہیں وہ قومیں ترقی خوشحالی سے دور نہیں ہوتی ہیں ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ استحکام پاکستان کیلئے اپنی صلاحتیوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کے ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں عوام دفاعی اداروں کی قدر کریں جب تک مسلمانوں نے علم اور تعلیم کے ساتھ وابستگی رکھی تو حکمرانی کرتے رہیں اس لئے میری صوبے میں ہر قو م سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے گزارش ہے کہ تعلیم کے حصول کو اپنا نصب العین بنائے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا تصور ممکن نہیں انہوں نے کہا اساتذہ کی قدر کریں جن اقوام نے اساتذہ کا احترام نہیں کیا وہ کبھی بھی ترقی و خوشحالی کی جانب نہیں بڑھ سکے۔


