حب ڈیم میں دو بچوں سمیت چار افراد ڈوب کر جاں بحق

لسبیلہ: حب ڈیم میں دو بچوں سمیت چار افراد ڈوب کر جاں بحق نعشیں ہسپتال منتقل۔ ریسکیو زرائع کے مطابق جمعرات کے روز حب ڈیم میں ڈیم ریسٹ ہاؤس کے قریب جھاڑیوں میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جنکی شناخت 20سالہ علی محمد ولد موسی اور 21سالہ حسین ولد شاہ برات کے نام سے ہوئیں جو کراچی کے علاقے گلشن معمار کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جبکہ ایک اور حادثے میں ہمدرد یونیورسٹی کے قریب حب ڈیم سے کراچی جانے والی نہر میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہوگئے چاروں نعشیں کراچی ہسپتال منتقل کردی گئیں حب ڈیم اور قرب و جوار میں روزانہ پکنک پر آنے والوں کے ڈوب جانے پر ڈیم سیکورٹی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں