WHOکا جھکاؤ چین کی طرف ہے۔ امریکی صدر

عالمی ادارہ صحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نشانے پر آگیا۔ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر چین کی طرف جھکاؤ کا الزام لگا دیا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے آغاز میں ڈبلیو ایچ او نے بُرا مشورہ دیا تھا۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ فنڈ امریکا دیتا ہے لیکن اس کا جھکاؤ چین کی طرف ہے، اب ہم اس پر نظرِثانی کریں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ اچھا ہوا کہ انہوں نے چین کے لیے امریکی سرحدوں کو کھلا رکھنے کی عالمی ادارہ صحت کی تجویز رد کر دی تھی۔ انہوں نے اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی تجویز کو ایک ناقص تجویز قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں