بھاگ، پانی کی قلت کا مسئلہ شدید، پی ایچ ای غافل

بھاگ؛محکمہ پی ایچ ای اپنے ذمہ داریوں سے غافل،محکمہ پی ایچ ای کے ذمہ جو کام ہیں وہ مونسپل کمیٹی بھاگ انسانیت کے ناطے اپنے ذمہ لے لیا بھاگ شہر میں پینے کے پانی کے بحران اورقلت کے حوالے سے محکمہ پی ایچ ای کروڑوں،اربوں کے کرپشن میں ملوث آفیسران اور عملہ صرف تنخواہ اور مراعات لینے تک محدود محکمہ پی ایچ ای اپنے ذمہ داریوں سے مکمل طور پر غافل ہوچکے ہیں لیکن محکمہ پی ایچ ای کے کام میونسپل کمیٹی بھاگ سرانجام دینے لگا بھاگ شہر کے تالابوں کو بھرانا محکمہ پی ایچ ای کی ذمہ داری بنتی ہے تالابوں کا دیکھ بھال بھی محکمہ پی ایچ ای کے ذمہ ہیں لیکن یہ تمام امورمیونسپل کمیٹی بھاگ انسانیت کے ناطے اپنے ذمہ لیکر میونسپل کمیٹی بھاگ اپنے خرچ اوروسائل استعمال کرکے بھاگ شہر کے پینے کے پانی کے مسلے پرہمیشہ بیچ میں کودکر بھاگ شہر کے تالابوں کو بھرانے میں میونسپل کمیٹی بھاگ کا بہت بڑا کردار اور اہم رول ہے لاکھوں روپے خرچ کرکے میونسپل کمیٹی بھاگ اپنے وسائل کو بروکار لاکرپیر تیار غازی مین نالہ کے مقام پر ہیوی مشینری کیساتھ کچا گنڈا باندھ کر پینے کے پانی کے بحران کو عارضی طور پر حل کرنے میں میونسپل کمیٹی کے کردار سے کوئی بھی ذی شعور انسان انکار نہیں کرسکتاہے لاکھوں روپے میونسپل کمیٹی بھاگ پر خرچ کرکے تالابوں کو بھراتاہے اس کے علاوہ ٹریکٹر زاور ہیوی مشینری بھی میونسپل کمیٹی بھاگ کا دن رات کام کرتاہے اور درجنوں عملہ بھی میونسپل کمیٹی کا دن رات کام میں مصروف عمل ہوتے ہیں لیکن محکمہ پی ایچ ای جو ہمیشہ کی طرح بھاگ شہر کے پینے کے پانی کے مسلے پر صرف کرپشن کی بادشاہ بنا بیٹھا ہے اگر میونسپل کمیٹی بھاگ بھاگ شہر کے تالاب کونہ بھراتے ہو اس کی ذمہ داری نہیں بنتی یہ میونسپل کمیٹی بھاگ کاانسانیت دوست،عوام دوست ہونے کا ثبوت ہے کہ وہ دوسرے کے کام بھی اپنے ذمے لیکر عوام کوسہولت پہنچانے عوام کو پریشانیوں سے بچانے کیلئے سرگرم عمل ہے میونسپل کمیٹی بھاگ کے اس عوام دوست،انسان دوست اقدامات کی بھاگ کے عوامی سماجی حلقوں نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی بھاگ کے ایڈمنسٹریٹر کریم بخش بھٹی کے اس عوام دوست اقدامات کی تعریف بھی کی گئی اورایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھاگ کریم بخش بھٹی نے کبھی بھی اس انتظار میں نہیں رہا کہ یہ کام محکمہ پی ایچ ای کا ہے اور اس کو کیوں میونسپل کمیٹی سرانجام دے رہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں