فلسطین کا اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمے کا فیصلہ
مقبوضہ بیت المقدس:حکومتِ فلسطین نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلسطینی حکومت اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرے گی، اس سلسلے میں جنگی جرائم کی عالمی عدالت آئی سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جنگ بندی کی منظوری کے باوجود اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز (جمعے کو) مسجد اقصیٰ سے ملحقہ صحن میں دوبارہ کارروائی کی۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ میں ہزاروں نمازی جنگ بندی پر خوشی منا رہے تھے کہ اسرائیلی اہلکاروں نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔
Load/Hide Comments


