سریاب: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اہلیہ شدید زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خا تون زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص محمد علی جاں بحق جبکہ اسکی اہلیہ نوشین زخمی ہوگئی نعش اورزخمیوں کو فوری طور پرہسپتال پہنچادیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان نے سندھ میں حال ہی میں پسند کی شادی کی تھی اور ان دنوں کوئٹہ کے علاقے بنگلزئی کالونی میں رہائش پذیر تھے ہفتہ کو جیسے ہی وہ گھر سے نکلے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے
Load/Hide Comments


