امریکا میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک، 10 زخمی

واشنگٹن: امریکی ریاست مینیاپولیس میں مسلح شخص کی فائرنگ میں 2 بھائی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مینیا پولیس میں ایک شخص نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ حملہ ا?ور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد ا?پس میں رشتے دار تھے جب کہ زخمیوں میں 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے گرفتار حملہ ا?ور کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں سفید فام پولیس اہلکار نے ایک سیاہ فام شہری کو ہلاک کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں