تبدیلی کی خبریں درست نہیں، اختلافات کو مل بیٹھ کر حل کیا جائیگا، سعید ہاشمی
کوئٹہ،بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اورسینیٹر سعیداحمد ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جام حکومت مضبوط ہے پارٹی کے اندر اختلافات ہوتے رہتے ہیں جنہیں مل بیٹھ کر حل کرلیا جائے گا،صوبے میں کسی بڑی تبدیلی کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، پارٹی کو صوبے میں فعال اور مضبوط بنانے کیلئے صدر جام کمال، چیف آرگنائزر میرجان محمدجمالی اور پارٹی کی سینئر قیادت کے باہمی مشورے کے ساتھ بلوچستان بھر میں پارٹی کے انتخابات تین ماہ کے دوران جمہوری انداز میں مکمل کرلئے جائیں گے،ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کی سینیئر قیادت اور سینئر صحافیوں کو دی گئی چائے پارٹی میں کیا
Load/Hide Comments


