صحافی کی گرفتاری، یونان سے لتھوانیا جانیوالی پرواز زبردستی بیلارس میں اتار لی گئی

منسک :یونان سے لتھوانیا جانے والی ریان ایئر کی پرواز کو ایک صحافی کی گرفتاری کے لیے بیلارس ایئر فورس نے زبردستی اپنے دارالحکومت منسک ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق ریان ایئر کی پرواز ایف آر 4974 نے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے یونان کے ایتھنز ایئرپورٹ سے لتھوانیا کے دارالحکومت ویلینیئس کے لیے ٹیک آف کیا تھا۔ طیارہ معمول کے مطابق پرواز کرتے ہوئے سوا دو گھنٹے بعد بیلارس کی حدود میں داخل ہوا تو بیلارس ایئر فورس کے طیاروں نے اسے گھیرے میں لے لیا۔ اور لتھوانیا کی سرحد کے قریب بیلارس ایئرفورس نے طیارے کو بیلارس کے دارالحکومت منسک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں